
ایکسپریس نیوز کے مطابق نیپرا نے سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی کی درخواست پر بجلی کی قیمت میں کمی ایک روپیہ ایک پیسہ فی یونٹ کمی کردی ہے، قیمت میں کمی مارچ کے مہینے کے لئے کی گئی ہے اور اس کا اطلاق لائف لائن صارفین اور کے الیکٹرک کے علاوہ ملک کی تمام بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں پر ہو گا۔ قیمتوں میں کمی کا اطلاق جون کے مہینے میں ہوگا۔
واضح رہے کہ گازشتہ ماہ نیپرا نے فیول ایڈجسٹمنٹ سرچارج کی مد میں جنوری کے لئے بجلی 2 روپے 24 پیسے فی یونٹ مہنگی جبکہ فروری کے لئے 27 پیسے فی یونٹ سستی کی تھی۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔