
ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعلی پنجاب شہباز شریف لاہور میں ساؤتھ ایشیا لیبر کانفرنس کی تقریب میں شرکت کے لئے ابھی اسٹیج پر آ کر بیٹھے ہی تھے کہ پریس گیلری میں بیٹھے نجی ادارے کے ایک صحافی نے ان کی طرف جوتا اچھال دیا جو خوش قسمتی سے اسٹیج کے قریب ہی گر گیا اور شہباز شریف بال بال بچ گئے۔
جوتا اچھالنے کے بعد صحافی نے ہال میں شور شرابا کر دیا کہ حکومت صحافیوں پر حملوں کے ذمہ داران کے خلاف کارروائی کے بجائے ان کی حمایت کر رہی ہے۔ حکومت کو چاہیئے کہ صحافیوں کے خلاف ہونے والی کارروائیوں کی تحقیقات کرائے۔ اس موقع پر سیکیورٹی اہلکاروں اور دیگر صحافیوں نے جوتا اچھالنے والے صحافی کو سمجھایا اور کہا کہ کانفرنس میں بدمزگی نہ پیدا کی جائے جس پر صحافی اپنی نشست پر بیٹھ گیا تاہم تقریب کے اختتام پر پولیس نے صحافی کو حراست میں لے لیا جسے بعد میں وزیراعلیٰ شہباز شریف کی حکم پر رہا کردیا گیا۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔