
ایکسپریس نیوز کے مطابق ایڈیشنل آئی جی کراچی شاہد حیات نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ شہر میں فرقہ وارانہ قتل کی وارداتوں میں ملوث پانچ خطرناک قیدیوں کو گرفتار کیا گیا ہے جن کا تعلق کالعدم تنظیم سپاہ محمد سے ہے،ملزمان میں سید فرقان عرف بابا،فیصل محمود،سید ابوتراب،سید رفعت حسین جعفری اور اظہر حسین عرف فراز شامل ہیں۔
شاہد حیات کے مطابق ملزمان گروپ ریکی کے لیے کیمروں والی کیپ استعمال کرتے تھے اور ٹارگٹ کا پیچھا کرکے تمام تفصیلات بھی اکٹھا کرتے تھے جبکہ ملزمان نے طارق روڈ پر دفتر بھی بنارکھا تھا۔ ایڈیشنل آئی جی نے دعویٰ کیا کہ ملزمان نے 22افراد کو قتل کرنے کا اعتراف بھی کیا ہے اس کے علاوہ انہوں نے مزید 100 افراد کی ٹارگٹ کلنگ کا منصوبہ بھی بنا رکھا تھا جبکہ ان کے قبضے سے اسلحہ اور ویڈیو بھی برآمد کی گئی ہیں۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔