شاباش کراچی پولیس 10 معصوم بچوں پر اقدام قتل اور سرکاری اراضی پر قبضے کا مقدمہ بناڈالا

جوڈیشل مجسٹریٹ ویسٹ نے پولیس اہلکاروں پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئےتمام بچوں کو فوری رہا کرنے کا حکم دےدیا


ویب ڈیسک April 26, 2014
کس طرح یہ معصوم بچے اتنی سنگین واردات کرسکتے ہیں اور کس قانون کے تحت ان پر مقدمہ درج کیا گیا، جوڈیشل مجسٹریٹ کی سرزنش فوٹو؛ایکسپریس نیوز

KARACHI: لاہور اور گوجرانوالہ کے بعد شہر قائد کی پولیس نے بھی 6 ماہ کی دودھ پیتی بچی سمیت 10 معصوم بچوں پر اقدام قتل اور سرکاری اراضی پر قبضہ کرنے کا مقدمہ درج کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پولیس کی جانب سے 6 ماہ کی دودھ پیتی بچی سمیت ایک، 2اور 3 سال سمیت 7 سال تک 10 معصوم بچوں کو پولیس اہلکاروں کو اسلحے کے زور پر جان سے مارنے کی کوشش اور سرکاری اراضی پر قبضے کا مقدمہ درج کرکے جسمانی ریمانڈ حاصل کرنے کے لئے عدالت میں پیش کیا۔ اس موقع پر جوڈیشل مجسٹریٹ ویسٹ سہیل احمد مشہودی نے پولیس اہلکاروں پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے تمام بچوں کو فوری رہا کرنے کا حکم دیا، جوڈیشل مجسٹریٹ نے پولیس کی سرزنش کرتے ہوئے پوچھا کہ کس طرح یہ معصوم بچے اتنی سنگین واردات کرسکتے ہیں اور کس قانون کے تحت ان پر مقدمہ درج کیا گیا ۔

واضح رہے کہ شہر قائد میں ٹارگٹ کلنگ، اغوا برائے تاوان، بھتہ خوری اور منشیات فروشی سمیت دیگر بے شمار جرائم کی وجہ سے شہری ایک اذیت میں مبتلا ہیں اور پولیس کی کارکردگی پر نظرڈالیں تو ادھر ہمیں شرمندگی کے سوا کچھ نظر نہیں آتا، ہرروز شہر قائد میں ٹارگٹ کلرز آزادنہ گھوم کر متعدد شہریوں کی زندگی کا چراغ گل کردیتے ہیں، سیکڑوں شہریوں سے روزانہ کی بنیاد پر ان سے موبائل ، نقدی اورگاڑیاں چھین لی جاتی ہیں لیکن پولیس اپنی چابکدستی کا مظاہرہ صرف معصوم شہریوں پر ہی کرتی نظرآتی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |