عمران خان اور طاہر القادری کے احتجاج کی حمایت کرتے ہیں چوہدری شجاعت

ڈاکٹر طاہر القادری اور عمران خان سمیت ہم سب کا حق بنتاہے کہ انتخابی نظام میں مکمل اصلاح کی بات کریں، چوہدری شجاعت


Numainda Express May 09, 2014
ڈاکٹر طاہر القادری اور عمران خان سمیت ہم سب کا حق بنتاہے کہ انتخابی نظام میں مکمل اصلاح کی بات کریں، چوہدری شجاعت فوٹو: فائل

KARACHI: مسلم لیگ (ق) کے صدرسینیٹرچوہدری شجاعت حسین نے کہاہے کہ عمران خان اور ڈاکٹر طاہر القادری کے احتجاج کی حمایت کرتے ہیں،صاف شفاف انتخابات کیلیے انتخابی نظام میں مکمل اصلاح کاان کامطالبہ درست ہے۔

ایک بیان میں انھوں نے کہاکہ مسلم لیگ(ق)11 مئی کے انتخابات کے بعدپہلے دن سے کہہ رہی ہے کہ ان انتخابات میں دھاندلی کے تمام سابق ریکارڈٹوٹ گئے،ن لیگ نے ریٹرننگ افسروں کے ساتھ مل کرجو کھیل کھیلااب اس سے پردہ اٹھ رہاہے اور تمام چہرے بے نقاب ہورہے ہیں،ان حالات میں ڈاکٹر طاہر القادری اور عمران خان سمیت ہم سب کا حق بنتاہے کہ انتخابی نظام میں مکمل اصلاح کی بات کریں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں