
چین کے شہر شنگھائی میں ہونے والی ایک تقریب میں وزیراعلی پنجاب شہباز شریف نے حکومت پاکستان کی جانب سے چین کے ساتھ ملک کے پہلے میٹرو ٹرین کے منصوبے پر دستخط کئے۔ لاہور میں چلنے والے منصوبے کو اورنج لائن میٹرو ٹرین کا نام دیا گیا ہے، میٹرو ٹرین کا ٹریک 27.1 کلومیٹر طویل ہو گا جب کہ منصوبے پر ایک ارب 27 کروڑ ڈالر لاگت آئے گی، میٹرو ٹرین منصوبہ اس سال کے آخر میں شروع ہو گا اور تقریبا 27 ماہ کے عرصے میں مکمل ہو گا۔
شہباز شریف کا اس موقع پر کہنا تھا کہ آج پاکستانی عوام کے لئے بہت خوشی کا دن ہے، میٹرو ٹرین منصوبہ عوام کے لئے انقلاب لے کر آئے گا، اس منصوبے سے عوام کی سفری مشکلات کم ہوں گی اور وقت کی بچت ہو گی۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔