پسند کی شادی کرنیوالی خاتون لاہور ہائیکورٹ کے سامنے بھائیوں کے ہاتھوں قتل

فرزانہ اپنےمقدمےکی سماعت کیلئےلاہور ہائی کورٹ پہنچی تو پہلےسے گھات لگائے اس کے بھائیوں نے اس پر اینٹوں سے حملہ کردیا


ویب ڈیسک May 27, 2014
مزنگ پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے. فوٹو؛ایکسپریس نیوز

ہائی کورٹ کے مرکزی دروازے کے سامنے پسند کی شادی کرنے والی خاتون کو اس کے بھائیوں نے اینٹوں کے وار کر کے قتل کر دیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق فیصل آباد سے تعلق رکھنے والی فرزانہ نے اقبال نامی شخص سے پسند کی شادی کی تھی اور آج جب اپنے مقدمے کی سماعت کے لئے لاہور ہائی کورٹ پہنچی تو پہلے سے گھات لگائے اس کے بھائیوں نے اس پر اینٹوں سے حملہ کر دیا جس کے نتیجے میں فرزانہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گئی جب کہ ملزمان موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ امدادی ٹیموں کے اہلکاروں نے لڑکی کو اسپتال منتقل کیا تاہم ڈاکٹرز کا کہنا تھا کہ سر میں شدید چوٹیں لگنے کے باعث خاتون کی موت واقع ہوئی۔

مزنگ پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے تاہم تاحال کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آسکی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |