رفیع خاور ’’ننھا‘‘ کی 28ویں برسی آج منائی جائے گی

ننھا نےاپنے کیرئیر میں متعدد یادگار فلموں میں کام کیا جن میں’’دبئی چلو‘‘،’سوہرا تے جوائی‘ اور ’سالا صاحب‘ نمایاں ہیں


Cultural Reporter June 02, 2014
1966ء میں ’’وطن کا سپاہی‘‘ سے کیرئیر کا آغاز کیا اور1975 میں فلم ’’نوکر‘‘ سے شہرت حاصل کی۔ فوٹو: فائل

دو دہائیوں تک فلم بینوں کے دلوں پر راج کرنیوالے مایہ ناز مزاحیہ فنکار رفیع خاور عرف ننھا کی28ویں برسی آج منائی جائے گی۔

ننھا مرحوم نے فلمی کیرئیر کا آغاز 1966ء میں فلم ''وطن کا سپاہی'' سے کیا تھا لیکن ابتدائی دور میں چھوٹے موٹے کرداروں کے بعد ان کو 1975ء میں فلم ''نوکر'' سے شہرت ملی۔ انھوں نے 1979ء میں فلم ''ٹہکا پہلوان'' میں پہلی بار مرکزی کردار کیا۔1981ء کی سپرہٹ فلم ''سالا صاحب''کے مرکزی کردار نے ننھا کو علی اعجاز کے ساتھ ایکشن فلموں کے عروج کے دور میں ہلکی پھلکی مزاحیہ فلموں کی صورت میں متبادل تفریح کا ذریعہ بنا دیا تھا ،لیکن یہ دور 1985ء تک ہی چل سکا اور فلم بین یکسانیت ، گھسی پٹی کہانیوں اور ذومعنی جملوں سے بیزار ہوگئے اور ننھا کو زوال کا سامنا کرنا پڑا جس پر وہ خاصے دل برداشتہ تھے۔

انھوں نے اپنے کیرئیر میں متعدد یادگار فلموں میں کام کیا جن میں ''دبئی چلو''، ''سوہرا تے جوائی''،''سالا صاحب''، ''دوستانہ''، ''نوکر تے مالک''، ''سونا چاندی''، ''دلاں دے سودے''، ''قدرت''، ''مرزا ،مجنوں، رانجھا''، ''صاحب جی'' ،''چوڑیاں'' اور ''مہندی '' جیسی قابل ذکر فلمیں ہیں۔لوگوں میں خوشیاں بانٹنے والا یہ ہر دلعزیز فنکار 2جون 1986ء کو سوگوار چھوڑ کر چلا گیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |