پاکستان چین سے فوجی تعاون کواہمیت دیتاہے آرمی چیف

سیکیورٹی تعاون، پارلیمانی رابطے، عوام سے دوستی بڑھاناچاہتے ہیں، زانگ ڈی جیانگ


این این آئی June 06, 2014
چینی پارلیمنٹ پاکستانی پارلیمنٹ کے ساتھ رابطے اور عوام کے ساتھ دوستی بڑھانے میں دلچسپی رکھتی ہے۔فوٹو: فائل

پاکستانی آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے چین کی قومی عوامی کانگریس کی مجلس قائمہ کے چیئرمین زانگ ڈی جیانگ کے ساتھ ملاقات میں کہا ہے کہ پاکستان چین کے ساتھ فوجی اوردیگر شعبوں میں تعاون کو اہمیت دیتاہے۔

چین کے سرکاری خبررساں ادارے شہنواکے مطابق مسٹرزانگ نے کہاکہ دونوں ممالک ایشیا کے امن اورسلامتی کے لیے اہم کردارادا کرسکتے ہیں۔ زانگ ڈی جیانگ نے بھی چین پاکستان کے ساتھ سیکیورٹی کے معاملات میں تعاون جب کہ چینی پارلیمنٹ پاکستانی پارلیمنٹ کے ساتھ رابطے اور عوام کے ساتھ دوستی بڑھانے میں دلچسپی رکھتی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں