حکمرانوں کواقتدار سے نکالنا واجب ہو گیاطاہرالقادری

عوام اورمیری ملاقات کے درمیان چند دنوں کا فاصلہ حائل ہے۔ اسی مہینے وطن واپس آ رہا ہوں، طاہر القادری


Numainda Express June 08, 2014
ملک میں انقلاب آئے گایاجام شہادت پیوں گا، طاہر القادری فوٹو: فائل

KARACHI: پاکستان عوامی تحریک کے قائد ڈاکٹرطاہرالقادری نے کہا ہے کہ موجودہ حکمران ریاست پاکستان اور اداروں کے دشمن ہیں اس لیے انھیں اقتدار سے نکال باہرکرنا ہرفرد پر واجب ہوگیا ہے ۔

۔پاکستان عوامی تحریک کی سینٹرل ورکنگ کونسل کے اجلاس سے ٹیلیفونک خطاب کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ انقلاب آئے گایا شہادت کا جام پیوں گا اب واپسی نہیں ہو گی۔پاکستان عوامی تحریک کا 10نکاتی ایجنڈا غریب کا مقدر بدل دے گا، ملکی مفادات کو بیچنا حکمرانوں کا آرٹ ہے۔عوام اورمیری ملاقات کے درمیان چند دنوں کا فاصلہ حائل ہے۔ اسی مہینے وطن واپس آ رہا ہوں۔

طاہر القادری کا کہنا تھا کہ انقلاب کی جدوجہد کا آخری اور فیصلہ کن مرحلہ شروع ہوگیا ہے۔ سبز انقلاب میری زندگی کا مقصد ہے اس کے لیے کسی قربانی سے دریغ نہیں کروں گا۔ انھوں نے کہا کہ موجودہ حکمرانوں کی ملک دشمنی کا یہ عالم ہے کہ اپنی ہی فوج پراعتماد نہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں