ملائکہ اروڑا خان ’’ڈولی کی ڈولی‘‘ میں آئٹم سانگ کریں گی

’’فیشن ختم ختم مجھ پر‘‘ کے بولوں پر مبنی گانا ملائکہ اور فلم کے ہیرو راجکمار راؤ پر عکسبند کیا جائے گا، ارباز خان


Showbiz Desk June 11, 2014
آئٹم سانگ ماضی کی فلموں کا بھی حصہ رہے ہیں، شوہر کی پروڈکشن میں بنائی جانیوالی اس فلم کا گانا بھی شائقین کا پسند آئیگا، ملائکہ فوٹو: فائل

بالی ووڈ اداکارہ ملائکہ اروڑا خان اپنے شوہر ارباز خان کی آنیوالی فلم ڈولی کی ڈولی کا حسہ بن گئی ہیں اور وہ اس میں آئٹم سانگ پر پرفارم کریں گی۔

اس سلسلہ میں اربازخان کا کہنا ہے کہ ملائکہ ان کی فلم ڈولی کی ڈولی میں مستی بھرے آئٹم سانگ جس کے بول ''فیشن ختم ختم مجھ پر '' پر پرفارم کررہی ہیں۔ یہ گانا ملائکہ اروڑاکے ساتھ فلم کے ہیرو راجکمار راؤ جو ایک چھوٹے شہر کے امیر لڑکے کا کردار اداکررہے ہیں پر عکسبند کیا جائے گا۔ ارباز خان نے امید ظاہر کی ہے ملائکہ اروڑا پر عکسبندی کیاجانیوالا یہ گانا ان کے پہلے گانوں منی بدنام ہوئی اور پانڈے جی کی طرح ہی سپر ہٹ ہوگا۔اطلاعات کے مطابق ابھشیک ڈوگرا کی ہدایتکاری میں بنائی جانیوالی اس فلم میں سونم کپور اور پلکت سمراٹ لیڈ رول کررہے ہیں اور اسے آئندہ برس سینماگھروں کی زینت بنایا جائے گا۔

ایک انٹرویو کے دوران ملائکہ اروڑا کا کہنا تھا کہ میں شروع سے ہی اپنے شوہر ارباز خان کی پروڈکشن میں بنائی جانیوالی فلم ڈولی کی ڈولی کا حصہ ہوں اور جلد ہی مجھ پر اس فلم کا آئٹم سانگ عکس بند کیا جائے گا اداکارہ کا کہناتھا ''فیشن ختم ختم مجھ پر ''کے بولوں پر مبنی یہ گانا مستی سے بھرپور ہے اور مجھے امید ہے کہ یہ چھیا چھیا، منی بدنام ہوئی،انارکلی ڈسکو چلی سمیت میرے تمام آئٹم سانگ کی طرح لوگوں میں مقبول ہوگا۔

ایک سوال کے جواب میں اداکارہ کا کہنا تھا کہ ماضی کی فلموں میں بھی آئٹم سانگ ہوتے تھے مگر ان کا انداز زرا مختلف ہوتا تھا مگر اب یہ تقریباً ہر فلم کا ضروری حصہ تصور کیے جاتے ہیں ۔ فلم میں اداکاری کے ساتھ ساتھ آئٹم سانگ پر پرفارمنس کسی بھی اداکارہ کی شہرت کو جلد بلندی پر پہنچادیتی ہے اسی لیے موجودہ دور کی زیادہ تر اداکارائیں اس سلسلہ میں خصوصی تیاری کررہی ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔