ٹیلی کام ایکوپمنٹ پر درآمدی ڈیوٹی میں اضافہ چھوٹ بھی ختم

ٹیلی کام ایکوپمنٹ کی درآمدی ڈیوٹی 5فیصد سے بڑھا کر 10فیصد کرنے کے ساتھ ہی چھوٹ بھی ختم کردی گئی۔


حکومتی اقدامات کی وجہ سے آلات کی درآمدی لاگت میں اضافہ ہوگیا ہے۔ فوٹو: فائل

وفاقی بجٹ 2014-15میں ٹیلی کام ایکوپمنٹ پر درآمدی ڈیوٹی 5فیصد سے بڑھا کر 10فیصد کیے جانے کے ساتھ ایس آر او 575کے تحت ٹیلی کام ایکوپمنٹ کی درآمد پر دی جانے والی ڈیوٹی کی چھوٹ بھی ختم کردی گئی ہے۔

بجٹ میں ڈیوٹی بڑھائے جانے سے تھری جی ٹیکنالوجی کے پھیلاؤ کے لیے انفرااسٹرکچر اور نیٹ ورک میں توسیع کے لیے ایکوپمنٹ اور آلات کی درآمدی لاگت میں اضافہ ہوگیا ہے جس سے انڈسٹری کے لیے تھری جی کے رول آؤٹ کے لیے پہلے فیز کے ساتھ دوسرے فیز کو بھی مقررہ مدت میں پورا کرنا دشوار ہوگا۔ ایس آر او 575 کے تحت ٹیلی کام ایکوپمنٹ بشمول پاور سپلائی یونٹ اور ریکٹیفائر (ایچ ایس کوڈ 8504.409)، بیٹری کیبنٹ ڈی سی ایئرکون بمعہ کیبنٹ (ایچ ایس کوڈ 8507.201)، ٹیلی کام ایکوپمنٹ پارٹ (8517.7)، پاور کوڈ (ایچ ایس کوڈ 8504.909) اور سسٹم الارم کیبل (ایچ ایس کوڈ 8544.499) 5 فیصد ڈیوٹی پر درآمد کیے جا رہے تھے۔

پاور کوڈ پر 10فیصد سسٹم الارم کیبل پر 20فیصد اور باقی آئٹمز پر 5 فیصد کی رعایت حاصل تھی جو آئندہ مالی سال کے بجٹ میں ختم کر دی گئی ہے۔دوسری جانب بجٹ کے بارے میں انڈسٹری کے ردعمل پر ناراضگی کا اظہار کیا جارہا ہے۔ ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ انفارمیشن اور کمیونی کیشن ٹیکنالوجی سے متعلق کچھ اعلیٰ حلقوں کی خواہش ہے کہ بجٹ کو صارف اور کاروبار دوست قرار دینے کے لیے اشتہاری مہم بھی چلائی جائے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں