ہم ایم کیو ایم کے ہاتھوں کراچی میں مرنے والوں کا سوگ منائیں تو 365 دن بھی کم ہیں سعد رفیق

طاہر القادری ملک میں لاقانونیت اور فساد پھیلانے کے لئے ایک عرصے سے سرگرم عمل ہیں، وزیر ریلوے


ویب ڈیسک June 17, 2014
لاہور میں 8 جانوں کے ضیاع پر یوم سوگ کا اعلان کرکے الطاف حسین نے احسان فراموشی کی، سعد رفیق فوٹو:اے پی پی/فائل

SUKKUR: وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ لاہور میں 8 جانوں کے ضیاع پر یوم سوگ کا اعلان کرکے الطاف حسین نے احسان فراموشی کی۔

اسلام آباد میں پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ الطاف حسین کو لاہور میں 8 جانوں کے ضیاع پر سوگ یاد آگیا لیکن اگر ہم ایم کیو ایم کے ہاتھوں کراچی میں مرنے والوں کا سوگ منائیں تو 365 دن بھی کم ہیں۔ انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ (ن) کو عوامی تحریک کے کارکنان کے جاں بحق اور زخمی ہونے پر دلی دکھ اور غم ہے، کارکن کسی بھی جماعت کا ہو اس کی زندگی بہت اہم ہوتی ہے، ہمیں یقین ہے کہ پنجاب حکومت کے اعلان کے مطابق جوڈیشل کمیشن کی تحقیقات میں دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہوجائے گا۔

خواجہ سعد رفیق نے کہاکہ طاہر القادری ملک میں لاقانونیت اور فساد پھیلانے کے لئے ایک عرصے سے سرگرم عمل ہیں۔ انہوں نے کہاکہ بدقسمتی سے اس تصادم کے نتیجے میں طاہرالقادری کے ایجنڈے کو کامیابی ملی ہے کیوں کہ وہ ایک طویل عرصے سے نہ جانے کن طاقتوں کی ایما پر فتنے اور فساد پھیلانے میں سرگرم ہیں اس سے قبل پیپلزپارٹی کے دور حکومت میں بھی انہوں نے بچوں اور خواتین کو ڈھال بنا کر ملک میں فساد پھیلانے کی کوشش کی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں