وزیراعلیٰ پنجاب نے سانحہ لاہور پر سی سی پی او سمیت اعلیٰ افسران کو عہدوں سے ہٹا دیا

ڈی آئی جی آپریشنز رانا عبدالجبار اور ایس پی ماڈل ٹاؤن طارق عزیز کو بھی او ایس ڈی بنا دیا گیا


ویب ڈیسک June 18, 2014
ڈی آئی جی انویسٹی گیشن ذوالفقار حمید کو سی سی پی او کا چارج سونپ دیا گیا،فوٹو:فائل

وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے سانحہ ماڈل ٹاؤن پر سی سی پی او لاہور سمیت اعلیٰ پولیس افسران کو عہدوں سے ہٹا دیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے سانحہ ماڈل ٹاؤن پر سی سی پی او لاہورچوہدری شفیق،ڈی آئی جی آپریشنز رانا عبدالجبار اور ایس پی ماڈل ٹاؤن طارق عزیز کو عہدوں سے ہٹا کر او ایس ڈی بنا دیا ہے جبکہ ڈی آئی جی انویسٹی گیشن ذوالفقار حمید کو فوری طور پر سی سی پی او لاہور کا چارج سونپ دیا گیا ہے ۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہےکہ واقعہ پر محکمانہ کارروائی شروع کردی گئی ہے اور متعلقہ ڈی ایس پی اور ایس ایچ او سمیت دیگر اہلکاروں کے خلاف بھی کارروائی کی جائے گی۔

واضح رہے کہ ماڈل ٹاؤن میں آپریشن کی سربراہی ایس پی طارق عزیز کررہے تھے جو علاقے میں توڑ پھوڑ کرنےو الے شخص گلو بٹ کو گلے لگا کر شاباش اور تھپکیاں دے رہے تھے وزیراعلیٰ پنجاب نے ایکسپریس نیوز کی خبر کا نوٹس لیتے ہوئے طارق عزیز کو بھی عہدے سے ہٹا دیا ہے جبکہ افسوس ناک واقعہ میں دو خواتین سمیت آٹھ افراد جاں بحق اور درجنوں زخمی ہوئے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں