ارجنٹائن کے عوام نے اپنے ہی لیجنڈ فٹبالر ڈیاگو میراڈونا کو منحوس قرار دے دیا

میراڈونا کے جانےکےبعدجب ارجنٹائن نے ایران کے خلاف گول کیا تو شائقین نے کہنا شروع کردیا کہ منحوس کے جاتے ہی ہم جیت گئے۔


ویب ڈیسک June 23, 2014
ڈیاگو میراڈونا نے تن تنہا ہی ارجنٹائن کو 1986 کا ورلڈ کپ جتوایاتھا۔ فوٹو: فائل

ارجنٹائن کے سب سے بڑے فٹبال کھلاڑی ڈیاگو میرا ڈونا کو اپنے ہی ملک کے لوگ منحوس سمجھنے لگے ہیں۔

دنیا بھر کی قومیں اپنے ہیروز کو سر آنکھوں پر بٹھاتی ہیں خاص طور پر ان کی قدر ومنزلت میں اس وقت مزید اضافہ ہوجاتا ہے جب اسے دنیا کے دیگر ممالک میں میں بھی انتہائی احترام حاصل ہو لیکن فٹ بال کے لیجنڈ کھلاڑی ڈیاگو میراڈونا کے ساتھ ایسا نہیں، اپنی خداداد صلاحیتوں کی بدولت ارجنٹائن کو تن تنہا ہی 1986 کا ورلڈ کپ جتوانے والے ڈیاگو میراڈونا نے ویسے تو بہت برے دن دیکھے ہیں لیکن اب ان کے اپنے ہی ملک کے لوگ انہیں منحوس قرار دے رہے ہیں، اس کی واضح مثال اس وقت سامنے آئی جب ورلڈ کپ میں ارجنٹائن اور ایران کے درمیان مقابلہ جاری تھا جسے دیکھنے کے لئے وہ بھی وہاں موجود تھے لیکن جب تک وہ اسٹیڈیم میں موجود رہے ان کی قومی ٹیم کوئی گول نہ کرسکی۔

میراڈونا اپنی ٹیم کی خراب کارکردگی پر مایوس ہو کر واپس چلے گئے جس کے تھوڑی ہی دیر بعد میسی نے شاندار گول کرکے اپنی ٹیم کو فتح دلوا دی۔ بس پھر کیا تھا اسٹیڈیم میں موجود ارجنٹائن کے پرستاروں نے کہنا شروع کردیا کہ منحوس کے جاتے ہی ہم جیت گئے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں