
ایکسپریس نیوز کے مطابق معروف سابق کرکٹر اور راولپنڈی ایکسپریس کے نام سے مشہور شعیب اختر 20 سالہ رباب مشتاق کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے۔ شعیب اختر اور رباب مشتاق کی شادی کی تقریب گزشتہ رات سادگی سے ہری پور میں انجام پائی تھی جس میں شعیب اختر اوران کی اہلیہ کے قریبی عزیزو اقارب نے شرکت کی جبکہ شادی کی تقریب کو میڈیا سے بھی خفیہ رکھا گیا اور ان کی دلہنیا کی تصویر بھی منظرعام پر نہیں آئی تھی تاہم ایکسپریس نیوز نے ہر خبر پر نظر رکھتے ہوئے ان کی دلہنیا کا دیدار پورے پاکستان کو کرا دیا۔
واضح رہے کہ شعیب اختر کی 5 ماہ قبل رباب مشتاق سے منگنی کو بھی خفیہ رکھا گیا تھا تاہم ایکسپریس نیوز نے ان کی شادی سے متعلق خبر 7 جون کو نشر کی تھی۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔