
وائٹ ہاؤس کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ براک اوباما نے شامی باغیوں کی تربیت اور انہیں فوجی سازو سامان فراہم کرنے کے لئے کانگریس سے 50 کروڑ ڈالر کا مطالبہ کیا ہے، اس رقم سے شامی عوام بشار الاسد کی فوج کے خلاف اپنا دفاع کرنے کے علاوہ دولت اسلامی عراق و شام (داعش) جیسی شدت پسند تنظیموں کا بھی مقابلہ کرسکیں گے، اس رقم سے باغی فوجیوں کے زیر کنٹرول علاقوں کو بھی مستحکم کیا جا سکے گا۔
دوسری جانب امریکی حکام کا کہنا ہے کہ امریکا امداد مخالفین کے ہاتھوں میں پہنچنے کے خدشے کے پیش نظر رقم کی تقسیم سے پہلے باغیوں کی چھان بین کی جائے گی۔
واضح رہے کہ شام میں گزشتہ 3 سال سے بشار الاسد کے حامی فوجیوں اور باغیوں کے درمیان جاری خانہ جنگی میں اب تک ایک لاکھ سے زائد افراد ہلاک اور لاکھوں بےگھر ہو چکے ہیں۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔