پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں پر فخر ہےوزیراعظم نواز شریف

امید ہے بلوچستان پولیس کی کارکردگی قومی معیار کے مطابق ہو گی،وزیر اعظم


ویب ڈیسک July 02, 2014
بلوچستان پولیس نے امن کے قیام کے لیے بڑی قربانیاں دیں، وزیراعظم فوٹو: فائل

وزیر اعظم نواز شریف نے کہا کہ ہمیں بلوچستان پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں پر فخر ہے۔

اسلام آباد میں آئی جی بلوچستان عملیش احمد نے وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات کی، اس موقع پر بلوچستان میں امن و امان کی صورت حال اور پولیس کو درپیش مشکلات کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ ہمیں بلوچستان پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں پر فخر ہے جنہوں نے صوبے میں امن کے قیام کے لئے بے دریغ قربانیاں دیں۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ بلوچستان پولیس کی کارکردگی قومی معیار کے مطابق ہو گی۔

واضح رہے کہ مشتاق سکھیرا کی بحیثیت آئی جی پنجاب تقرری کے بعد عملیش احمد کو نیا آئی جی بلوچستان پولیس مقرر کیا گیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں