میٹرک بورڈ میں کلیدی عہدوں پر قواعد کے خلاف بھرتیاں ناظم امتحانات رخصت پر چلےگئے

چیئرمین ثانوی تعلیمی بورڈنے ٹیسٹ وانٹرویو کے بغیر آئی ٹی میں3اہم عہدوں پرنئے افسرتعینات کردیے


Staff Reporter July 02, 2014
خالد احسان قائم مقام ناظم امتحانات مقرر،کنٹرولنگ اتھارٹی وزیراعلیٰ ہائوس معاملے سے لاعلم ،افسران کی تعلیمی قابلیت عہدوں کے مطابق نہیں۔ فوٹو: فائل فوٹو : ایکسپریس

ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی میں میٹرک کے نتائج کے اجرا سے چندروز قبل کلیدی اسامیوں پر اہلیت کے برخلاف براہ راست بھرتیاں کرلی گئیں۔

ثانوی تعلیمی بورڈ میں بھرتیاں قواعد کے برخلاف اور اسامیاں بھی مشتہر نہیں کی گئیں، چیئرمین بورڈ فصیح الدین خان نے میٹرک بورڈ کے شعبہ آئی ٹی میں 3 اہم عہدوں پر نئے افسران تعینات کردیے ہیں موجودہ صورتحال کے بعد بورڈ کے ناظم امتحانات نعمان احسن رخصت پر چلے گئے ہیں چیئرمین بورڈ نے ڈپٹی کنٹرولر خالد احسان کو قائم مقام ناظم امتحانات مقررکردیا ہے، چیئرمین بورڈ فصیح الدین نے گریڈ18کے ڈیٹا ایڈمنسٹریٹر کی اسامی پرجاوید،17گریڈ کے آئی ٹی منیجرکی اسامی پر جنید اور ویب ڈویلپرکی اسامی پر اکمل کو براہ راست بھرتی کیا ہے، تینوں عہدوں پر بھرتی کیلیے اشتہارجاری کیا گیا۔

ٹیسٹ ہوا اور نہ ہی کوئی انٹرویو لیا گیا، بھرتی کیے گئے تینوں افرادکی تعلیمی قابلیت بھی عہدوں سے مطابقت نہیں رکھتی، چیئرمین بورڈ فصیح الدین نے ان عہدوں پر بھرتی کے سلسلے میں کنٹرولنگ اتھارٹی وزیراعلیٰ ہاؤس کو لاعلم رکھا ہے، واضح رہے کہ میٹرک بورڈکے چیئرمین فصیح الدین خان بیک وقت کئی عہدوں پر براجمان ہیں جن میں ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے علاوہ میرپورخاص بورڈ کے چیئرمین اور تعلیمی بورڈز کے سربراہوں کی کمیٹی (سی اوسی)کے چیئرمین بھی ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں