سیاست میں آنے کا کوئی ارادہ نہیں اداکارہ ریما خان

اپنے فن کے ذریعے ہی ملک کی خدمت کرنا چاہتی ہوں، برسراقتدار لوگ عوام کا سوچیں


INP July 07, 2014
اپنے فن کے ذریعے ہی ملک کی خدمت کرنا چاہتی ہوں، برسراقتدار لوگ عوام کا سوچیں، فوٹو: فائل

اداکارہ ریما خان نے کہا ہے کہ سیاست میں آنے کا کوئی ارادہ نہیں بلکہ اپنے فن کے ذریعے ہی خدمت کرنا چاہتی ہوں ۔

ملک میں کوئی بھی جماعت بر سر اقتدار ہو عوام کو ہر صورت ریلیف ملنا چاہیے ۔ خصوصی گفتگو کرتے اداکارہ ریماخان نے کہا کہ سیاست ایک مشکل کام ہے اور شاید میں اس کے داؤ پیچ نہ سمجھ سکوں ۔

انھوں نے کہا کہ سیاست میں لوگ ایک دوسرے کو نیچا دکھانے کی کوشش کرتے ہیں جو میرے مزاج کے برعکس ہے میں صرف یہی کہوں گی کہ تمام سیاسی جماعتیں اپنی سیاست ضرور چمکائیں لیکن ملک و قوم کے مفاد پر سب کا ایک موقف ہونا چاہیے ۔ اس کے علاوہ ملک میں کوئی بھی سیاسی جماعت بر سر اقتدار ہو اسے عوام کے بنیادی حقوق اور عوام کو ریلیف دینے کے لیے اپنی تمام تر توانائیاں صرف کرنی چاہئیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں