برازیل نیمار کے بغیر بھی فٹبال ورلڈ کپ جیت لے گا پیلے

نیمار کی غیر موجودگی برازیل کے حق میں مثبت ثابت ہو گی اور ٹیم کو میچ کے لئے مختلف حکمت عملی اپنائےگی، پیلے


ویب ڈیسک July 08, 2014
جس طرح 1962 میں ہماری ٹیم نے ورلڈ کپ کا دفاع کیا تھا امید ہے کہ اس بار بھی ہم ورلڈ کپ جیت جائیں گے، پیلے۔ فوٹو؛ فائل

ماضی کے عظیم فٹبالر پیلے کا کہنا ہے کہ برازیل کی ٹیم اسٹار اسٹرائیکر نیمار کے بغیر بھی ورلڈ کپ جیت لے گا۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں پیلے کا کہنا تھا کہ نیمار کا زخمی ہونا بھی 1662 میں چلی میں ہونے والے ورلڈ کپ میں چیکوسلواکیہ کے خلاف ہونے والے میچ میں ان کے زخمی ہونے جیسا ہی ہے جس کی وجہ سے میں پورے ورلڈ کپ سے باہر ہو گیا تھا لیکن برازیل نے اپنے ٹائٹل کا دفاع کرتے ہوئے ورلڈ کپ جیت لیا تھا۔

پیلے کا کہنا تھا کہ جس طرح 1962 میں ہماری ٹیم نے ورلڈ کپ کا دفاع کیا تھا امید ہے کہ اس بار بھی ہم ورلڈ کپ جیت جائیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ نیمار کی غیر موجودگی برازیل کے حق میں مثبت ثابت ہو گی اور ٹیم کو میچ کے لئے مختلف حکمت عملی اپنائے گی۔

واضح رہے کہ نیمار فٹبال ورلڈ کپ کے کوارٹر فائنل میں کولمبیا کے خلاف میچ کے دوران مخالف کھلاڑی کی ٹکر سے شدید زخمی ہو نے کے بعد ورلڈ کپ سے باہر ہو گئے تھے۔ آج برازیل اور جرمنی پہلے سیمی فائنل میں آمنے سامنے ہوں گے، پاکستانی وقت کے مطابق میچ رات ایک بجے نشر کیا جائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں