نئے آئین کے اطلاق سے کرکٹ بورڈ میں کرپشن اور بدانتظامی کا خاتمہ ہوجائے گا نجم سیٹھی

یونس خان کی ٹیسٹ اور ون ڈے اسکواڈ میں واپسی کے لئے میں نے معی اور وقار سے بات کی تھی، نجم سیٹھی


ویب ڈیسک July 09, 2014
پاکستان کرکٹ بورڈ کا نیا آئین جمہوری تقاضوں کے مطابق ہے، چیئرمین پی سی بی۔ فوٹو: فائل

چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ نجم سیٹھی کا کہنا ہے کہ نئے آئین سے کرکٹ بورڈ میں کرپشن اور بدانتظامی کا خاتمہ ہوجائے گا۔

سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے چیئرمین پی سی بی کا کہنا تھا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کا نیا آئین جمہوری تقاضوں کے مطابق ہے جس میں تمام حکام کے اختیارات میں توازن رکھا گیا ہے، نئے آئین کے تحت چیئرمین کو اس کے عہدے سے ہٹایا بھی جاسکے گا۔ نئے آئین کے تحت کرکٹ کے معاملات میں ہونے والی بد انتظامی اور کرپشن کے دوازے بند ہوجائیں گے۔ انہیں خوشی ہے کہ وہ جس کام کے لئے آئے تھے وہ مکمل ہوگیا ہے۔

نجم سیٹھی کا کہنا تھا کہ یونس خان کی ٹیسٹ کے ساتھ ساتھ ون ڈے اسکواڈ میں بھی شمولیت کے حوالے سے میڈیا اور عوام کی جانب سے مطالبات کئے جارہے تھے جو کہ جائز بھی تھے کیونکہ ان جیسے تجربے کار کھلاڑی کو ٹیم میں ہونا چاہیئے تھا ، اس لئے انہوں نے چیف سلیکٹر معین خان اور ہیڈ کوچ وقار یونس سے خصوصی طور پر ان کی شمولیت کے لئے بات کی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں