- ٹریفک وارڈنز نے لاپتا کمسن بچوں کو باپ سے ملوا دیا
- مودی کا امریکا میں ہندوتوا نظریے کا پرچار؛ سکھ رہنماؤں نے آڑے ہاتھوں لیا
- بھارت میں اقلیتوں کی زندگیاں شدید خطرے میں ہیں؛ رپورٹ
- افغان طالبان سے مذاکرات کے لئے معاونت کو تیار ہیں، حافظ نعیم
- حزب اللہ کا اسرائیل میں موساد کے ہیڈ کوارٹر پر میزائل حملہ
- سینیٹ کمیٹی خزانہ کی اسلامی بینکاری کو قوانین میں چھوٹ دینے کی مخالفت
- پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی، حصص کی مالیت میں 99 ارب روپے سے زائد کا اضافہ
- ڈونلڈ ٹرمپ کو قتل کرنے کی ایرانی سازش کے شواہد ملے ہیں، امریکی انٹیلی جنس
- مریخ پر زیبرا دھاریوں والا پتھر دریافت
- پنجاب میں ملکی تاریخ کے سب سے بڑے زرعی گریجویٹ انٹرن شپ پروگرام کا آغاز
- فوڈ پیکیجنگ کیمیکلز چھاتی کے کینسر کا سبب بن سکتے ہیں، ماہرین
- کراچی میں دورانِ ڈکیتی باپ کو قتل اور بیٹے کو زخمی کرنیوالا ڈاکو گرفتار
- سینیٹرز نے بھی اپنی تنخواہوں و مراعات میں اضافے کا اختیار سینیٹ کو دینے کی ترمیم پیش کردی
- تھپڑوں کا مقابلہ طبی ماہرین میں تشویش پیدا کرنے لگا
- کلرسیداں میں لڑکے سے زیادتی کی کوشش کے دوران ملزم زخمی
- اپنے ملک کو فلسطینیوں کا دوسرا گھر بننے نہیں دیں گے؛ اردن
- کنول کے پتوں سے توانائی پیدا کرنے کا تجربہ کامیاب
- مخصوص نشستیں کیس: چیف جسٹس کے سوالات پر رجسٹرار نے رپورٹ جمع کرادی
- مخصوص نشستوں کے فیصلے پر عمل؛ الیکشن کمیشن کا ساتواں اجلاس بھی بے نتیجہ ختم
- ساف انڈر 17 چیمپئین شپ؛ پاکستان سیمی فائنل میں پہنچ گیا
کانگریس کے جموں کشمیر کی حیثیت کی بحالی کے وعدے پر مودی سرکار تلملا گئی
نئی دہلی: کانگریس کے نئے منشور میں جموں و کشمیر کی پرانی حیثیت بحال کرنے کے وعدے پر حکمراں جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی کے رہنما تلملا اُٹھے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق مودی سرکار کے دست راست اور مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ نے جموں و کشمیر کے آئینی حق کے تحفظ کے وعدے پر بھارت اپوزیشن کانگریس پر کڑی تنقید کی۔
بھارتی وزیر داخلہ امیت شاہ نے ہمیشہ کی طرح زہر اگلنا شروع کر دیا۔ انھوں نے کہا کہ ہم اس مسئلے کو جڑ سے ہی ختم کر دیں گے تاکہ کشمیر کے معاملے پر کوئی بول نہ سکے۔
یہ خبر بھی پڑھیں : اقتدار میں آئے تو جموں و کشمر کی خصوصی حیثیت بحال کردیں گے، کانگریس
مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ نے دھمکی دی کہ آرٹیکل 370 اب تاریخ کا حصہ بن چکا ہے، یہ اب بحال نہیں کیا جاسکتا اور نہ ہی جموں و کشمیر کی پرانی حیثیت بحال کی جا سکتی ہے۔
دوسری جانب کشمیری رہنماؤں اور عوام نے مسئلہ کشمیر پر کانگریس کے منشور کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ مودی کی ہٹ دھرمی اور فسطائیت برقرار ہے لیکن کانگریس کا منشور امید کی ایک کرن بن کر سامنے آیا ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔