- بھارت میں اقلیتوں کی زندگیاں شدید خطرے میں ہیں؛ رپورٹ
- افغان طالبان سے مذاکرات کے لئے معاونت کو تیار ہیں، حافظ نعیم
- حزب اللہ کا اسرائیل میں موساد کے ہیڈ کوارٹر پر میزائل حملہ
- سینیٹ کمیٹی خزانہ کی اسلامی بینکاری کو قوانین میں چھوٹ دینے کی مخالفت
- پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی، حصص کی مالیت میں 99 ارب روپے سے زائد کا اضافہ
- ڈونلڈ ٹرمپ کو قتل کرنے کی ایرانی سازش کے شواہد ملے ہیں، امریکی انٹیلی جنس
- مریخ پر زیبرا دھاریوں والا پتھر دریافت
- پنجاب میں ملکی تاریخ کے سب سے بڑے زرعی گریجویٹ انٹرن شپ پروگرام کا آغاز
- فوڈ پیکیجنگ کیمیکلز چھاتی کے کینسر کا سبب بن سکتے ہیں، ماہرین
- کراچی میں دورانِ ڈکیتی باپ کو قتل اور بیٹے کو زخمی کرنیوالا ڈاکو گرفتار
- سینیٹرز نے بھی اپنی تنخواہوں و مراعات میں اضافے کا اختیار سینیٹ کو دینے کی ترمیم پیش کردی
- تھپڑوں کا مقابلہ طبی ماہرین میں تشویش پیدا کرنے لگا
- کلرسیداں میں لڑکے سے زیادتی کی کوشش کے دوران ملزم زخمی
- اپنے ملک کو فلسطینیوں کا دوسرا گھر بننے نہیں دیں گے؛ اردن
- کنول کے پتوں سے توانائی پیدا کرنے کا تجربہ کامیاب
- مخصوص نشستیں کیس: چیف جسٹس کے سوالات پر رجسٹرار نے رپورٹ جمع کرادی
- مخصوص نشستوں کے فیصلے پر عمل؛ الیکشن کمیشن کا ساتواں اجلاس بھی بے نتیجہ ختم
- ساف انڈر 17 چیمپئین شپ؛ پاکستان سیمی فائنل میں پہنچ گیا
- بانی ایم کیو ایم کا تقاریر پر پابندی کے خلاف سندھ ہائیکورٹ سے رجوع
- لاہور سے اسلام آباد جانے والی ٹرین حادثے سے بال بال بچ گئی
پاک چین رشتے پر بدلتا عالمی منظر نامہ اثرانداز نہیں ہوا، چینی صدر کا وزیرِاعظم کو خط
اسلام آباد: چینی صدر عزت مآب شی جن پنگ نے وزیرِ اعظم شہباز شریف کی سالگرہ پر خط لکھ کر انہیں مبارکباد دی ہے۔
چینی صدر کی جانب سے خصوصی طور پر بھیجا گیا یہ خط، پاک چین سفارتی تعلقات کی مضبوطی کی جانب ایک غیر معمولی پیش رفت ہے۔
خط میں لکھا ہے کہ آپ کی سالگرہ پر مبارکباد اور نیک تمناؤں کا اظہار کرتا ہوں، پاکستان اور چین کٹھن اور اچھے وقتوں کے اسٹریٹیجک تعاون کے شراکت دار ہیں۔ تاریخ گواہ ہے کہ دونوں ممالک نے ہمیشہ ایک دوسرے پر بھروسہ کیا اور ہمیشہ ایک دوسرے کا ساتھ دیا۔
خط میں چینی صدر نے کہا کہ دونوں ممالک کے مابین ایسا مضبوط رشتہ قائم ہوا جس پر بدلتا ہوا بین الاقوامی منظر نامہ کبھی اثرانداز نہیں ہوا، رواں برس جون میں آپ نے چین کا کامیاب دورہ کیا جس میں ہمارے مابین خوشگوار تبادلہ خیال ہوا اور متعدد امور پر اتفاق ہوا۔ چین پاکستان تعلقات کی مضبوطی میرے لیے انتہائی اہمیت کی حامل ہے۔
چینی صدر کا کہنا تھا کہ آپ کے ساتھ مل کر چین پاکستان اسٹریٹجک تعاون کے فروغ اور سی پیک کی تعمیر کے لیے کام کرنے کا خواہاں ہوں جبکہ متعدد شعبوں میں تعاون اور اس جدید دور میں چین و پاکستان کے لوگوں کے مابین گہرے تعلقات سے ایک مشترکہ مستقبل کے لیے کام کرنے کا خواہاں ہوں۔ آپ کے لیے اچھی صحت اور ہر قدم کامیابی کی تمناء ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔