نان فائلرز کیخلاف ایکشن لینے کا حکومتی فیصلہ درست ہے صدر ایف پی سی سی آئی

ٹیکس چوروں اور ان کے سہولت کار ایف بی آر افسران کے خلاف کارروائی ہونی چاہیے، عاطف اکرام شیخ


ویب ڈیسک September 25, 2024
ٹیکس نیٹ کو بڑھانے کے لیے ٹیکس دہندگان کی تعداد میں اضافہ ضروری ہے، عاطف اکرام شیخ (فوٹو: فائل)

ایف پی سی سی آئی کے صدر کا کہنا ہے کہ نان فائلرز کیخلاف ایکشن لینے کا حکومتی فیصلہ درست ہے۔


یہ خبر بھی پڑھیں: حکومت نے نان فائلرز کے خلاف کمر کس لی، 15 اقسام کی سرگرمیوں پر پابندی کا فیصلہ


حکومت کی جانب سے نان فائلرز پر پابندیاں عائد کرنے اور ان کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کیے جانے کے فیصلے کے حوالے سے اپنے بیان میں فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹریز کے صدر عاطف اکرام شیخ نے کہا ہے کہ نان فائلرز کے خلاف حکومت کا ایکشن لینے کا فیصلہ درست ہے۔


انہوں نے کہا کہ ٹیکس نیٹ کو بڑھانے کے لیے ٹیکس دہندگان کی تعداد میں اضافہ ضروری ہے۔ قابل ٹیکس آمدنی پر ٹیکس ادا نہ کرنے والوں کے خلاف ایکشن کا فیصلہ پہلے ہی کرنا چاہیے تھا۔ پاکستان میں ٹیکس چوری میں ملوث ٹیکس دہندگان اور سہولت کار ایف بی آر افسران کے خلاف کارروائی ہونی چاہیے۔


مزید پڑھیں: ایف بی آر کا یکم اکتوبر سے نان فائلرز کیخلاف سخت کریک ڈاوٴن کا فیصلہ


عاطف اکرام شیخ کا کہنا تھا کہ پاکستان کی معیشت کو بہتر کرنے کے لیے ٹیکس وصولی کو بڑھانا ہوگا۔ پہلے سے ٹیکس ادا کرنے والوں پر ٹیکس کی شرح بڑھانے کے بجائے ایسے اقدامات کیے جائیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ ٹیکس ادا کرنے والوں پر ٹیکس بوجھ کو کم کیا جائے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں