غزہ میں تباہی یہودی شدت پسندوں کے لئے تفریح کا ذریعہ بن گئی

شدت پسند یہودی سرحد پر واقع پہاڑوں پر چڑھ کر تباہی کے مناظر دیکھ کر خوشیاں منا رہے ہیں


ویب ڈیسک July 16, 2014
تباہی کے مناظر دیکھنے کے لئے پہاڑیوں پر کرسیاں اور صوفے لگائے گئے ہیں جہاں قابض شہریوں کی تفریح کے لئے ہر قسم کا سامان میسر ہے۔ فوٹو؛ دی انڈیپنڈنٹ

یہودی شدت پسندوں نے انسانیت کی تمام حدیں پار کرلیں اور غزہ میں نہتے فلسطینیوں پر بمباری اور تباہی کا نظارہ کرنے کے لئے سرحد پر واقع پہاڑیوں پر چڑھ گئے۔


غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق گزشتہ 9 روز سے محصور غزہ پر اسرائیلی طیارے آگ برسا رہے ہیں جبکہ نہتے فلسطینیوں کے خون سے ہولی کھیلنے کیلئے صیہوبی فوج کی زمینی کارروائی بھی جاری ہے جسے دیکھنے کے لئے یہودی شدت پسند سرحد پر واقع پہاڑیوں پر چڑھ گئے جہاں صوفے لگا کر بیٹھے شدت پسند یہودی غزہ کی تباہی کے مناظر کو دوربین کی مدد سے دیکھ کر لطف اندوز ہورہے ہیں۔


غزہ کی تباہی کے مناظر دیکھنے کے لئے پہاڑیوں پر خصوصی انتظامات کئے گئے ہیں جہاں کرسیاں اور صوفے لگا کر لوگوں کی تفریح کے لئے ہر قسم کا سامان تفریح میسر ہے جبکہ صیہونی فوج کی جانب سے غزہ پر ہر حملے کے بعد دھواں اٹھتا دیکھ کر تماشائی اس پر خوشی بھی مناتے ہیں۔


واضح رہے کہ 8 جولائی سے غزہ پر اسرائیل کی جانب سے جاری بربریت کے دوران 200 سے زائد نہتے فلسطینی شہید ہوچکے ہیں جبکہ شہید ہونے والوں میں بچوں اور خواتین کی تعداد نمایاں ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |