حکومت کا 14 اگست کو پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر فوجی پریڈ کرانے کا فیصلہ

پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر پہلی بار فوج کی جانب سے شاندار پریڈ کا مظاہرہ کیا جائےگا جس میں وزیراعظم اورآرمی چیف شرکت کرینگے


ویب ڈیسک July 16, 2014
پریڈ کا مقصد آپریشن ضرب عضب میں پاک فوج سے اظہار یکجہتی ہوگا،ذرائع فوٹو:فائل

جشن آزادی کے موقع پر 14 اگست کو پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر پہلی بار فوجی پریڈ کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس میں وزیراعظم نوازشریف اور آرمی چیف جنرل راحیل شریف بھی شرکت کریں گے۔

ایکسپریس نیوز کےمطابق وفاقی حکومت کی جانب سے جشن آزادی کی دو ہفتے جاری رہنے والی تقریبات کا آغاز یکم اگست سے ہوگا جس کے تحت 14 اگست کو یوم آزادی کے روز پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر پہلی بار پاک فوج کی جانب سے شاندار پریڈ کا مظاہرہ کیا جائے گا جس میں وزیراعظم نوازشریف اور آرمی چیف جنرل راحیل شریف سمیت دیگر اہم شخصیات بھی شرکت کریں گی۔

ذرائع کے مطابق پریڈ کا مقصد آپریشن ضرب عضب میں پاک فوج سے اظہار یکجہتی ہوگاجبکہ دیگر تقریبات میں فوج کی لازوال قربانیوں کو بھی خراج تحسین پیش کیا جائےگا۔ ذرائع کا کہنا ہےکہ گزشتہ کئی سالوں سے سکیورٹی وجوہات کی بناء پر یوم آزادی کی مرکزی تقریب اسلام آباد کے کنونشن سینٹر میں منعقد کی جاتی تھی تاہم وفاقی حکومت نے اس بار مرکزی تقریب بھی پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر ڈی چوک پر منعقد کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس میں وزیراعظم نوازشریف،صدر مملکت ممنون حسین،وفاقی کابینہ کے ارکان ،مسلح افواج کے سربراہان،سیاسی ومذہبی جماعتوں کے قائدین اور سفیران سمیت دیگر اہم شخصیات بھی شرکت کریں گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں