اسرائیلی ٹینکوں کی غزہ پر چڑھائی مزید 12 فلسطینی شہید تعداد 260 ہوگئی

صیہونی فوج ٹینکوں کی مدد سے غزہ میں داخل ، 11 روز سے جاری بربریت کے دوران خواتین اور بچوں سمیت 1600 سے زائد زخمی


ویب ڈیسک July 18, 2014
صیہونی فوج ٹینکوں کی مدد سے غزہ میں داخل ہوگئی، 11 روز سے جاری بربریت کے دوران شہادتوں کی تعداد 252 ہوگئی فوٹو؛ اے ایف پی

WASHINGTON:

اسرائیلی وزیراعظم بنیامن نیتن یاہو کی جانب سے غزہ پر زمینی کارروائی کے اعلان کے بعد صیہونی فوج نے ٹینکوں کی مدد سے چڑھائی کردی اور شدید گولہ باری کے نتیجے میں مزید 12 نہتے فلسطینی شہید ہوگئے جبکہ 11 روز سے جاری بربریت کے دوران شہدا کی تعداد 260 ہوگئی۔


غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق صیہونی فوج علی الصبح بھاری ٹینکوں کی مدد سے سرحد عبور کرتے ہوئے غزہ میں داخل ہوگئی اور شدید گولہ باری کی جس کے نتیجے میں مزید 12 نہتے فلسطینی شہید ہوگئے اور اس طرح گزشتہ 11 روز سے جاری صیہونی بربریت کے دوران260 افراد شہید جبکہ 1600 سے زائد زخمی ہوچکے ہیں۔


دوسری جانب فلسطینی صدر محمود عباس نے اسرائیل پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ غزہ پر زمینی کارروائی فوری طور پر روکی جائے کیونکہ زمینی کارروائی مزید خون بہنے کا سبب بن رہی ہے جبکہ اس سے قیام امن کی کوششوں کو بھی نقصان پہنچے گا جبکہ حماس نے اسرائیلی وزیراعظم کو متنبہ کیا کہ زمینی کارروائی کی صورت میں صیہونی فوج کو بھاری قیمت ادا کرنا ہوگی۔

واضح رہے کہ 8 جولائی سے غزہ میں اسرائیلی بربریت کے دوران 258 افراد شہید اور 1600 سے زائد زخمی ہوچکے ہیں جبکہ امریکا اور اقوام متحدہ غزہ میں اسرائیلی بربریت پر خاموش تماشائی بنے بیٹھے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں