ڈراؤنی فلموں کی شوقین دیپا نیتا شرما کو اپنی ہی فلم ’’پیزا‘‘ تنہا دیکھنے کا چیلنج

دوستوں نے پرائیویٹ سینما میں اکیلے فلم دیکھنے کا کہہ دیا، ’’پیزا ‘‘ کو تنہا دیکھنے کا چیلنج ہارر موویز سے محبت کا۔۔۔


Net News July 19, 2014
اب تک 600 ڈراؤنی فلمیں دیکھ چکی، ’’پیزا‘‘ بالی ووڈ کی بہترین فلم ثابت ہوگی، نئی فلم ’’ٹیک اٹ ایزی‘‘ میں بھی کام کر رہی ہوں، اداکارہ فوٹو : فائل

ہالی ووڈ کی اداکارہ دیپا نیتا شرما جو کہ خود بھی ڈراؤنی فلمیں دیکھنے کی شوقین بتائی جاتی ہیں اب اداکارہ کو اس کے قریبی دوستوں نے خود اس کی اپنی نئی ہارر سپر نیچرل تھرلر مووی ''پیزا '' تھری ڈی اکیلے دیکھنے کا چیلنج کردیا ہے اور اس کے رد عمل میں دیپا بھی اس چیلنج کو قبول کرکے بہت خوش ہیں اور یہ فلم وہ اکیلے ہی پرائیویٹ اسکرین پر دیکھیں گی۔

اداکارہ دیپا نیتا نے اس سلسلے میں بتایا کہ وہ اب تک 600 ڈراؤنی فلمیں دیکھ چکی ہیں اور ان فلموں کا ریکارڈ بھی ان کے پاس موجود ہے، اب دوستوں کی طرف سے اپنی ہی فلم''پیزا '' کو تنہا دیکھنے کا چیلنج ان کے ڈراؤنی فلمیں دیکھنے کی محبت کا ایک ٹیسٹ ہے۔ ماڈلنگ سے اداکارہ بننے والی اداکارہ دیپا نیتا شرما اس بات کی توثیق کرچکی ہیں کہ ان کی یہ فلم ایک بھرپور ہارر مووی جیسی خوبیاں رکھتی ہے اور بالی ووڈ کی طرف سے اس نوعیت کی یہ ایک بہترین فلم ثابت ہوگی۔

اپنی اس نئی فلم کو دوستوں کی طرف سے اکیلے دیکھنے کے چلینج کے بعد اداکارہ نے ''پیزا '' فلم کے بنانے والوں سے کہا ہے کہ وہ انھیں یہ فلم اکیلے دیکھنے میں معاونت کریں۔ 2 نومبر 1976ء کو پیدا ہونے والی یہ سپر ماڈل دیپا نیتا شرما اس وقت مشہور ہوئیں جب وہ 1998ء کے مس انڈیا مقابلے میں آخری پانچ حسیناؤں میں چنی گئیں اور اسی مقابلے میں دیپا جمالیاتی حسن کی کیٹیگری میں'' مس فوٹوجینک '' بھی منتخب ہوئیں' وہ اب تک بھارت کے تمام بڑے ڈریس ڈیزائنروں کے لیے بھی ریمپ پر واک کر چکی ہیں اور اسی طرح بین الاقوامی ڈیزائن گھروں جیسا کہ ویلنٹینو اینڈ فینڈی کے لیے بھی ریمپ پر جلوے بکھیر چکی ہیں۔

ماڈل و اداکارہ دیپا نیتا شرما 5 سال تک بریگویٹ گھڑیوں اور جیولری کی مہم کا حصہ بھی رہ چکی ہیں اسی طرح بھارت کے کئی سکن کیئر برانڈز کے لیے بھی کام کر چکی ہیں۔ فلم میں آنے سے پہلے وہ ''لائف نہیں ہے لڈو '' شو میں مرکزی کردار ادا کرچکی ہیں۔ دیپا نیتا شرما نے اپنے فلمی کیریئر کا آغاز 2002ء میں فلم ''16 دسمبر '' شروع کیا' پھر 2004 ء میں ''دل ول پیار ویار '' فلم کی' اسی سال فلم ''اسمبھوو'' میں بھی کام کیا بعد ازاں 2005ء میں فلم ''مائی بردر۔۔۔۔نکھل '' اور پھر ''کوئی آپ سا '' میں اداکاری کی ' 2011ء میں فلم لیڈیز ورسز رکی بھائی' 2012ء میں جوڑی بریکرز فلم کی۔ اب رواں برس دیپا نے فلم ''پیزا '' میں اداکاری کے جوہر دکھائے جو جلد ہی ریلیز کی جائے گی جب کہ ساتھ ہی وہ ایک اور فلم ''ٹیک اٹ ایزی '' میں بھی کام کر رہی ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں