اسرائیلیوں نے ہٹلر کی بربریت کو مات دے دی ترک وزیراعظم

اسرائیلیوں کا کوئی ضمیر، غیرت یا خودداری نہیں، جارحیت پر امریکا نے کیوں آنکھیں بند کرلیں؟طیب اردگان


/AFP July 21, 2014
سلامتی کونسل کے رکن کی حیثیت سے امریکا کو مناسب اقدام کرنا چاہیے، ترک وزیراعظم فوٹو: فائل

OTTAWA, CANADA: ترک وزیر اعظم رجب طیب اردوان نے غزہ میں جارحیت کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیلیوں نے ہٹلر کی بربریت کو مات دے دی۔

صدارتی مہم کے دوران ریلی سے خطاب میں ترک وزیراعظم کا کہنا تھا کہ صہیونی ریاست میں کچھ لوگوں کی ذہنیت نازی رہنما ایڈولف ہٹلر سے ملتی ہے۔ اسرائیلیوں کا کوئی ضمیر، غیرت یا خودداری نہیں ہے وہ ہٹلر پر صبح شام لعن طعن کرتے ہیں مگر خود انہوں نے ہٹلر کی بربریت کو بھی مات دے دی ہے،اسرائیلی حملوں پر امریکا کیسے آنکھیں بندکرسکتا ہے، سلامتی کونسل کے رکن کی حیثیت سے اسے مناسب اقدام کرنا چاہیے۔ انھوں نے اسرائیل پر فلسطینیوں کی نسل کشی کا الزام عائد کرتے ہوئے صہیونی ریاست سے تعلقات میں بہتری کے امکان کو مسترد کر دیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں