
سندھ رینجرز کے ترجمان کے مطابق رینجرز اور پولیس نے کراچی کے علاقے سہراب گوٹھ میں الآصف اسکوائر کے قریب مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے چند روز قبل تاوان کے لئے اغوا کئے گئے مقامی تاجر کو بازیاب کرالیا جبکہ ملزم فرار ہوگیا۔ رینجرز نے مکان سے اسلحہ اور تاوان کی مد میں ملنے والے چیکس بھی برآمد کرلئے۔
رینجرز کا کہنا ہے کہ اغوا برائے تاوان کی واردات میں ملوث ملزم کا تعلق کالعدم متحریک طالبان سے ہے اور وہ مقامی مسجد میں امامت کے فرائض انجام دیتا ہے۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔