شمالی وزیرستان میں آپریشن ضرب عضب کے دوران مزید 13 دہشتگرد ہلاک

جیٹ طیاروں نے تحصیل شوال میں دہشتگردوں کے 6 ٹھکانوں کو نشانہ بنایا۔


ویب ڈیسک July 23, 2014
آپریشن " ضرب عضب " کامیابی سے جاری ہے اور کارروائیوں میں اب تک 500 سے زائد دہشتگرد ہلاک ہوچکے ہیں. فوٹو؛ فائل

شمالی وزیرستان میں آپریشن " ضرب عضب " کے دوران جیٹ طیاروں نے کارروائی کرتے ہوئے مزید 13 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا۔ مارے گئے۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق شمالی وزیرستان کی تحصیل شوال میں سکیورٹی فورسز نے جیٹ طیاروں کے ذریعے دہشت گردوں کے 6 ٹھکانوں کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں ان پناہ گاہوں میں چھپے 13 دہشت گرد مارے گئے جبکہ کئی زخمی ہوگئے۔


واضح رہے کہ پاک فوج کی جانب سے 15 جون سے دہشتگردوں کے خاتمے کے لئے جاری آپریشن " ضرب عضب " کامیابی سے جاری ہے اور کارروائیوں میں اب تک 500 سے زائد دہشتگرد ہلاک ہوچکے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں