فلسطینی عوام اپنی سرزمین پر قابضین کے خلاف لڑ رہے ہیں خالد مشعل

ہم یہودیوں ،عیسائیوں اور غیر عربوں سب کے ساتھ اکٹھا رہنے کو تیار ہیں لیکن قبضے کی حالت میں نہیں، سربراہ حماس


ویب ڈیسک July 28, 2014
فلسطین کے عوام یہودیوں ،عیسائیوں ،عربوں اور غیر عربوں سب کے ساتھ اکٹھا رہنے کو تیار ہیں، خالد مشعل فوٹو: فائل

غزہ میں اسرائیل سے برسرپیکار تنظیم حماس کے سربراہ خالد مشعل کا کہنا ہے کہ فلسطینی عوام جنونی یا بنیاد پرست نہیں بلکہ اپنی سرزمین پر قابضین کے خلاف لڑ رہے ہیں۔

امریکی نشریاتی ادارے کو دیئے گئے انٹرویو میں حماس کے سربراہ کا کہنا تھا کہ فلسطینی اپنے ہمسایوں کے ساتھ قبضے کی حالت میں نہیں رہ سکتے، ہم یہودیوں ،عیسائیوں ،عربوں اور غیر عربوں سب کے ساتھ اکٹھا رہنے کو تیار ہیں لیکن قابضین کے ساتھ رہنے کے لئے تیار نہیں۔ فلسطینی جنونی نہیں نہ ہی ہم بنیاد پرست ہیں۔ ہم یہودیوں سے اس لئے نہیں لڑرہے کہ وہ یہودی ہیں۔ ہماری لڑائی قابضین کے خلاف ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ان کی جماعت اسرائیل کو تسلیم نہیں کرتی، ہمارا موقف واضح ہے کہ فلسطینی ریاست اپنے معرض وجود میں آنے کے بعد اسرائیل کو تسلیم کرنے یا نہ کرنے کا فیصلہ کرے گی۔

واضح رہے کہ غزہ میں گزشتہ 3 ہفتوں سے اسرائیل نے آگ و خون کا بازار گرم کررکھا ہے اور اب تک بمباری میں ایک ہزار 100 فلسطینی شہید ہوچکے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں