ٹی 20 ورلڈ کپ پاکستان نے نیوزی لینڈ کو 13 رنز سے شکست دے دی

عمدہ بیٹنگ پر مین آف دی میچ ناصر جمشید کو قررار دیا گیا


ویب ڈیسک September 23, 2012
پاکستانی ٹیم نے شاندار پرفارمنس کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹی 20 ورلڈ کپ کے نویں میچ میں نیوزی لینڈ کو 13 رنز سے شکست دے دی۔ فوٹو: اے ایف پی

پاکستان نے نیوزی لینڈ کو ٹی 20 ورلڈ کپ کے نویں میچ میں 13 رنز سے شکست دے دی، پالی کیلے میں کھلیے گئے میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 20 اوورز میں 177 رنز بنائے۔

ناصر جمشید نے نصف سینچری کر کے ٹیم کا کامیابی میں اہم کردار ادا کیا اور محمد حفیظ نے 43 رنز اسکور کیئے، اسکے علاوہ پاکستان کی جانب سے عمران نذیر نے پانچ چوکے لگا کر 16 بالوں میں 25 رنز بنائے جبکہ عمراکمل نے تین چوکے اور ایک چھکا لگا کر23بنائے۔

شاہد آفریدی نے 12، شعیب ملک نے 9 اور کامران اکمل نے 3رنز اسکور کیئے، نیوزی لینڈ کی جانب سے جیکب اورم اور ٹم ساؤدی نے 2،2 جبکہ ویٹوری اور فرینکلن نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

پاکستان کے 177رنزکے ہدف کے تعاقب میں نیوزی لینڈ کی ٹیم9 وکٹوں کے نقصان پر164رنزبناسکی، آرجے نکول کے 33 اور بی بی میکلم کے32 رنزبھی ٹیم کوکامیابی نہیں دلاسکے۔ پاکستان کی طرف سے سعید اجمل نے30رنزدے کر4 وکٹیں حاصل کیں اورعمرگل، شاہد آفریدی اورسہیل تنویر نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

عمدہ بیٹنگ پر مین آف دی میچ ناصر جمشید کو قررار دیا گیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں