کامن ویلتھ گیمز پاکستانی ریسلر قمرعباس نے چاندی کا تمغہ حاصل کر لیا

پاکستانی پہلوان قمر عباس نے بھارتی پہلوان سوشیل کمار سے شکست کے بعد چاندی کا تمغہ اپنے نام کیا۔


ویب ڈیسک July 30, 2014
پاکستانی پہلوان قمر عباس نے بھارتی پہلوان سوشیل کمار سے شکست کے بعد چاندی کا تمغہ اپنے نام کیا۔ فوٹو؛فائل

اسکاٹ لینڈ میں جاری کامن ویلتھ گیمز میں پاکستانی ریسلر قمر عباس نے 74 کلو گرام کی کیٹیگری میں چاندی کا تمغہ حاصل کر لیا ہے جس کے بعد ایونٹ میں پاکستان کے مجموعی تمغوں کی تعداد 3 ہوگئی ہے۔

اسکاٹ لینڈ کے شہر گلاسگو میں جاری کامن ویلتھ گیمز میں 74 کلو گرام فری اسٹائل ریسلنگ کیٹیگری میں پاکستانی پہلوان قمر عباس نے بھارتی پہلوان سوشیل کمار سے شکست کے بعد چاندی کا تمغہ اپنے نام کیا جس کے بعد ایونٹ میں پاکستان کے مجموعی تمغوں کی تعداد 3 ہو گئی ہے۔

فری اسٹائل ریسنلگ کی 54 کلو گرام کیٹیگری میں بھی پاکستانی پہلوان اظہر حسین بھارتی ریسلر امیت کمار سے 4 پوائنٹ سے شکست کھا گئے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں