اسمال سافٹ ویئر ٹیکنالوجی پارکس کو آئی ٹی پارکس میں بدلنے کا فیصلہ

منصوبے پر عالمی بینک ساڑھے 4 کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گا، مقصد ابھرتی ٹیکنالوجی کی حوصلہ افزائی کرنا ہے


Numainda Express August 01, 2014
پارکس میں ریسرچ، ڈیولپمنٹ سینٹرز، ٹیلی کام، فارماسیوٹیکل، بائیو، نینو اور متبادل ٹیکنالوجی کے لیے کام کیا جا سکے گا۔ فوٹو: فائل

وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی نے ملک میں قائم اسمال سافٹ ویئر ٹیکنالوجی پارکس کو انفارمیشن ٹیکنالوجی پارکس میں تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور عالمی بینک اس منصوبے کے لیے پاکستان میں ساڑھے 4 کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گا۔

اس ضمن میں وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی حکام نے بتایا کہ مذکورہ اقدام کا بنیادی مقصد ملک میں ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجی کی حوصلہ افزائی کرنا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ مجوزہ آئی ٹی پارکس جدید انفرااسٹرکچر کے ساتھ تعمیر کیے جائیں گے جس کا مقصد انھیں عالمی تقاضوں سے ہم آہنگ بنانا اور اس شعبے میں جدید ٹیکنالوجی کو متعارف کرانا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ عالمی بینک نے اس منصوبہ کے لیے ساڑھے 4 کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری کی خواہش ظاہر کی ہے، ان پارکس میں ریسرچ، ڈیولپمنٹ سینٹرز، ٹیلی کام، فارماسیوٹیکل، بائیوٹیکنالوجی، نینو ٹیکنالوجی، متبادل توانائی اور خلائی شعبے کی ترقی کے لیے کام کیا جا سکے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |