باڑہ میں جھڑپ کے دوران 2 شدت پسند ہلاک جبکہ 2 رضاکار قتل کردیے گئے

شدت پسندوں کے مابین فائرنگ کے تبادلے میں2 افراد ہلاک ہوگئے جبکہ 2 رضاکاروں کو قتل کردیا گیا


Numaindgan Express August 02, 2014
لوگ نے رات جاگ کرگزاری، شارٹ سرکٹ سے آگ لگی،سیکیورٹی ذرائع،پولیٹیکل انتظامیہ نے تمام تعلیمی ادارے بند کرادیے فوٹو فائل

خیبر ایجنسی کی تحصیل باڑہ میں شدت پسندوں کے مابین فائرنگ کے تبادلے میں2 افراد ہلاک ہوگئے جبکہ 2 رضاکاروں کو قتل کردیا گیا۔

پولیٹیکل حکام کے مطابق باڑہ اکاخیل کے علاقہ زاوہ میں شدت پسند تنظیم سے تعلق رکھنے والے عبدالولی گروپ اور نورمر جان عرف غلچاکئی گروپوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ اس وقت ہوا جب عبدالوالی گروپ نے نورمرجان عرف غلچاکئی کو پکڑنے کی کوشش کی جو ایک مکان میں بیٹھاہوا تھا ، فائرنگ سے عبدالوالی گروپ کا دائود جبکہ نورمرجان ہلاک ہوگئے، دریںاثنا برقمبر خیل اصلاحی تنظیم کی شوریٰ کے رکن سید عرف باجئی اور ایک رضا کار عبداللہ کوسپاہ میں رات کے وقت شدت پسندوں نے گھرسے نکال کر فائرنگ کر کے قتل کر دیا اور ان کی لاشیں سپین قبر میں پھینک دیں۔

آخری اطلاعات تک مقتولین کی لاشیں وہی پڑی رہی اور انہیں اٹھانے کی اجازت نہیں دی گئی۔ باڑہ ہی کے علاقہ سپاہ میں کباڑ خانے میں پڑا راکٹ گولہ پھٹنے سے ایک بچہ جاں بحق اور ایک خاتون سمیت دو بچے زخمی ہوگئے۔ کرم ایجنسی کے سرحدی علاقہ سپینہ شگہ میں بارودی سرنگ پھٹنے سے دو افراد شدید زخمی ہوگئے۔ ڈیرہ اسماعیل خان میں مقامی صحافی ندیم اختر قریشی کے گھر کے باہر دھماکا ہوا تاہم جانی نقصان نہیں ہوا۔ بنوں کے علاقہ ہوید میں سیکیورٹی فورسز نے تحریک طالبان پاکستان سے تعلق رکھنے والا شدت پسند گرفتار کرلیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |