عراق میں دھماکوں اور جھڑپوں میں 17 فوجیوں سمیت 56 افراد ہلاک

داعش کے جنگجوئوں اور عراقی فوج میں جھڑپیں بغداد کے جنوبی علاقے جرف الشکر میں ہوئیں


AFP August 02, 2014
عراقی شہر صدر میں ہونے والے کار بم دھماکے کے بعد رضاکار تباہ ہونے والی گاڑیوں کا ملبہ صاف کررہے ہیںَ فوٹو: اے ایف پی

عراق میں فورسز اور داعش کے جنگجوئوں میں جاری جھڑپوں اور 5 بم دھماکوں کے نتیجے میں17عراقی فوجیوں اور23 باغیوں سمیت 56 افراد ہلاک جبکہ 44 زخمی ہوگئے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق داعش کے جنگجوؤں کے ساتھ جھڑپوں کے دوران 17 عراقی فوجی ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے، جھڑپ میں داعش کے 23 جنگجو بھی مارے گئے، جھڑپیں دارالحکومت بغداد کے جنوبی علاقے جرف الشکر میں ہوئیں۔ دریں اثنا 5 بم دھماکوں میں مزید 16 افراد ہلاک اور44 زخمی ہوگئے۔ صدر سٹی میں ایک کار بم دھماکے میں 9 افراد ہلاک اور 21 زخمی ہوئے۔ بغداد کے وسطی علاقے کھولانی میں شیعہ مسجد کے قریب 3 بم دھماکوں میں 5 افراد جاں بحق اور 16 زخمی ہوئے۔

بغداد کے جنوبی علاقے مدین میں ایک اور دھماکے میں 2 افراد ہلاک اور 7 زخمی ہوئے۔ اے ایف پی کے مطابق عراق میں جولائی کے دوران پرتشدد واقعات کے دوران1600 افراد ہلاک ہوئے، مرنے والوں میں 1401 شہری، 185 فوجی اور 83 پولیس اہلکار شامل ہیں۔ داعش کے جنگجوئوں نے شریعت کے نفاذکیلیے زنانہ فوج تیار کر لی ہے۔ امریکا نے عراق کو 5 ہزار ہیل فائر میزائل فروخت کرنیکا فیصلہ کرلیاہے، جدید ترین ہتھیار باغیوں کیخلاف استعمال ہونگے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |