حکومت کا پی ٹی آئی کے وائٹ پیپر کا جلد جواب دینے کا فیصلہ

دبئی میں آئی ایم ایف سے مذاکرات میں مصروف سیکریٹری خزانہ کو وطن واپس بلالیا گیا


Shahbaz Rana August 11, 2014
حکومت نے وزارت خزانہ کے ان متعدداہلکاروں کو بھی ذمے داریاں سنبھالنے کے لیے واپس بلایا ہے جو چھٹیوں پرہیں۔ فوٹو: فائل

حکومت 14 اگست کولانگ مارچ سے قبل پاکستان تحریک انصاف کے اقتصادی کارکردگی سے متعلق وائٹ پیپر کا جواب دینا چاہتی ہے، اسی لیے پریشان حکمران جماعت نے اتوار کو سیکریٹری خزانہ ڈاکٹر وقار مسعود کو دبئی سے واپس بلالیا ہے تاکہ وائٹ پیپر کا سرکاری جواب دیا جائے۔

وزارت خزانہ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر وقارمسعود 6.7 ارب ڈالر کے امدادی پروگرام کے چوتھے جائزہ کے تحت آئی ایم ایف سے مذاکرات کے لیے دبئی میں پاکستانی وفد کی قیادت کررہے ہیں۔ حکومت کاآئی ایم ایف سے جاری مذاکرات پر پی ٹی آئی کے وائٹ پیپرکاجواب دینے کو ترجیح دینا معیشت کے لیے سیاسی عدم استحکام کی عکاسی کرتی ہے۔ دبئی میں کامیاب جائزہ اورآئی ایم ایف بورڈکی جانب سے منظوری کے بعد پاکستان کو 55کروڑ ڈالرقرض کی اگلی قسط ملنے کی راہ ہموار ہوگی۔

وزارت خزانہ ذرائع کے مطابق سرکاری اہلکار کی حیثیت سے ڈاکٹر وقار مسعود مفت سفری اور روزانہ کی مراعات کے اہل ہیں اور انھیں واپس بلانے کے فیصلے سے مجموعی اخراجات دگنا ہوجائیں گے جوخزانہ پر بوجھ ہوگا۔ وزارت خزانہ کے ترجمان رانا اسدامین تبصرے کے لیے دستیاب نہ تھے۔ ذرائع نے مزید بتایاکہ حکومت نے وزارت خزانہ کے ان متعدداہلکاروں کو بھی ذمے داریاں سنبھالنے کے لیے واپس بلایا ہے جو چھٹیوں پرہیں تاکہ جامع جواب کا مسودہ تیارکرنے کے کام میں سیکریٹری خزانہ کی مدد کرسکیں۔

وزارت خزانہ نے جوتفصیلی جواب جلد دے گی اپنے ابتدائی تبصرے میں کہا ہے کہ پی ٹی آئی چیئرمین کی جانب سے جاری کردہ معیشت پر وائٹ پیپرمیں حقائق کو مسخ کیاگیا ہے جس کامقصدعوام کو گمراہ کرنا ہے۔ وائٹ پیپرمیں لگائے گئے الزامات غلط اورجھوٹ کا پلندہ ہیں۔

عمران خان نے وائٹ پیپرمیں ن لیگ کی حکومت پرمعیشت کوتباہ کرنے کاالزام لگاتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ حکومت کے پہلے ایک سال میں پیپلزپارٹی کی حکومت کے 5 سال کی نسبت افراط زرکی شرح بلندترین ہے۔ غیر ملکی سرمایہ کاری 13فیصد کم جبکہ لوڈشیڈنگ دورانیہ میں کمی لائے بغیربجلی کی قیمتوں میں 80فیصد اضافہ ہواہے۔ رائیونڈ میں وزیراعظم ہائوس لوڈشیڈنگ سے پاک علاقہ ہے اور 4سال میں اقتصادی شرح ترقی کم ترین ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |