ملتان میں لاکھوں روپے کی بینک ڈکیتی مزاحمت پر 2 سیکیورٹی گارڈ جاں بحق

ڈاکوؤں نے بینک کے قریب ہی کھڑی پولیس وین پر بھی فائرنگ کی اور فرار ہو گئے


ویب ڈیسک August 18, 2014
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ علاقے کا محاصرہ کر کے ڈاکوؤں کی گرفتاری کے لئے چھاپہ مار کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ فوٹو:فائل

MASTUNG: جنرل بس اسٹینڈ کے قریب واقع نجی بینک سے ڈاکو لاکھوں روپے لوٹ کر فرار جب کہ مزاحمت کرنے پر 2 سیکیورٹی گارڈز کو بھی قتل کر دیا۔

ایکسپریس نیوز کےمطابق ملتان میں جنرل بس اسٹینڈ کے قریب واقع ایک نجی بینک میں 6 ڈاکو اندھا دھند فائرنگ کرتے ہوئے اندر داخل ہو گئے اور لاکھوں روپے لوٹ کر فرار ہو گئے۔ ڈاکوؤں کی فائرنگ سے ایک سیکیورٹی گارڈ موقع پر ہی جاں بحق جب کہ دوسرا زخمی ہو گیا۔ امدادی ٹیموں کے اہلکاروں نے زخمی ہونے والے سیکیورٹی گارڈ کو ملتان کے نشتر اسپتال منتقل کیا جہاں وہ بھی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دوران علاج چل بسا۔ ڈاکوؤں نے بینک کے قریب ہی کھڑی پولیس وین پر بھی فائرنگ کی اور فرار ہو گئے۔

بینک انتظامیہ کا کہنا ہے کہ بینک سے لوٹی جانے والی رقم کا تعین کیا جا رہا ہے جب کہ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ علاقے کا محاصرہ کر کے ڈاکوؤں کی گرفتاری کے لئے چھاپہ مار کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |