پاکستانی عوام رکاوٹیں توڑ کر اسلام آباد پہنچیں عمران خان کی اپیل

آج رات ڈی چوک پر آزدی کا جشن منائیں گے، چیرمین پاکستان تحریک انصاف


ویب ڈیسک August 20, 2014
پولیس کو خبر دار کرتا ہوں کہ ہمارے گرفتار لوگوں کو چھوڑ دے، عمران خان۔ فوٹو: فائل

پاکستان تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ آج رات ڈی چوک پر آزدی کا جشن منائیں گے چاہتا ہوں کہ پاکستانی عوام تمام رکاوٹیں توڑ کر وفاقی دارالحکومت پہنچ جائے۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری اپنے پیغام میں عمران خان کاکہنا تھا کہ آج رات ہم اسلام آباد میں پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے ڈی چوک پر آزادی کا جشن منائیں گے، چاہتا ہوں کہ پاکستانی عوام تمام رکاوٹیں توڑ کر یہاں پہنچ جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ پولیس کو خبر دار کرتا ہوں کہ ہمارے گرفتار لوگوں کو چھوڑ دے ورنہ ہم انھیں اپنے کارکنوں کو غیر قانونی طور پر حراست میں لینے پر سخت سزا دیں گے۔



چند گھنٹے قبل بھی عمران خان نے اپنے ایک ٹویٹر پیغام میں کہا تھا کہ جب نا انصافی قانون بن جائے تو مزاحمت فرض ہو جاتی ہے، گزشتہ روز ہم نے نیا پاکستان بنانے کے لئے بہت بڑا قدم اٹھایا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں