جو مشکلات سے گھبرا کر جانا چاہے چلا جائے میں آپ کیلئے خود ہی گولی کھالوں گا طاہر القادری

اطلاع ملی ہے کارکنوں کے زیر استعمال پانی میں ایسی دوائی ملائی جائے گی جس سے لوگوں کو ہیضہ ہوجائے، طاہر القادری


ویب ڈیسک August 21, 2014
حکمران دھرنے والوں کو بھوکا پیاسا مارنا چاہتے ہیں ،طاہر القادری فوٹو: فائل

پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا ہے کہ انقلاب چند دنوں میں نہیں آتا جو مشکلات کے باعث جانا چاہیں چلے جائیں وہ اکیلے ہی اپنے لوگوں کے لئے گولی کھالیں گے۔

اسلام آباد میں پاکستان عوامی تحریک کے دھرنے کے شرکا سے خطاب کے دوران ڈاکٹر طاہر القادری کا کہنا تھا کہ انہیں علم ہے کہ دھرنے میں کئی لوگ بھوک اور پیاس سے نڈھال ہیں، پاکستان عوامی تحریک سمیت کئی جماعتیں اور سول سوسائٹی ان کے کھانا لاتی ہے لیکن کنٹینروں کی وجہ سے وہ یہاں تک آنہیں سکتا۔ نواز شریف اور شہباز شریف درندے ہیں جنہیں ایک ایک خون کا بدلہ دینا ہوگا۔ جب وہ اقتدار سے اتریں گے تو ملک کا آئین، قانون اور عدالتیں بدلہ لیں گی۔ پاکستان عوامی تحریک یا تحریک انصاف کے کارکنوں نے مسلم لیگ (ن) کے رہنماؤں پر حملہ نہیں کیا لیکن شاہ محمود قریشی کےگھر پر مسلم لیگ (ن) کے کارکنوں نے حملہ کیا کیونکہ وہ ملک کو خانہ جنگی میں دھکیلنا چاہتے ہیں۔

ڈاکٹر طاہر اقادری کا کہنا تھا کہ کہ انہیں اطلاع ملی ہیں کہ دھرنے کے شرکا کو ملنے والے سرکاری پانی میں ایسے کیمیائی مادے شامل کئے جائیں گے جس سے وہ مختلف امراض میں مبتلا ہوجائیں گے۔ آئی جی اسلام آباد آفتاب چیمہ نے انقلاب مارچ اور آزادی مارچ کے شرکا پر طاقت کے استعمال سے انکار کیا تو حکومت نے انہیں عہدے سے ہٹادیاگیا۔ درندے اگر خون کا دریا بہانا چاہتے ہیں تو پہلی گولی ان پر چلائی جائے اس کے بعد کارکنوں کو گولیاں چلائیں۔ اسمبلیوں میں جمہوریت کی بات کرنے والے مقدس ایوانوں کو ناپاک کررہے ہیں۔ لوگوں کے لئے کھانا اور سائبان کی فراہمی روک دینا جمہوریت ہے تو ہم ہزار بار اس رویے پر لعنت بھیجتے ہیں۔ کارکنوں جائیں اور حکومت کے قبضے سے ان کے شامیانے والے ٹرک چھڑوالیں۔ انہوں نے کہا کہ 65 برس سے اس ملک کے عوام نے ظلم برداشت کیا ہے کچھ دنوں میں انقلاب نہیں آتا۔ وہ انہیں تنہا چھوڑ کر کر مت جانا اگر وہ چلے بھی گئے تو انہیں کوئی دکھ نہیں ہوگا وہ اپنے لوگوں کے لئے خود گولی کھالیں گے لیکن پیچھے نہیں ہٹیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں