
ایکسپریس نیوز کے مطابق وفاقی حکومت نے آئی جی اسلام آباد آئی جی اسلام آباد آفتاب چیمہ کو تبدیل کر کے ڈی آئی جی خالد خٹک کو آئی جی خالد خٹک کو اٖضافی ذمہ داریاں سونپ دی گئی ہیں۔
پاکستان تحریک انصاف اور پاکستان عوامی تحریک نے وفاقی حکومت کی جانب سے آئی جی اسلام آباد کو تبدیل کرنے کے فیصلے پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ آفتاب چیمہ نے ہمارے کارکنوں کے خلاف کریک ڈاؤن کرنے سے انکار کیا اس لئے انھیں تبدیل کر دیا گیا۔ دوسری جانب حکومت کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ تحریک انصاف اور عوامی تحریک کے خلاف کریک صاؤن کا کوئی ارادہ نہیں ہے، آئی جی اسلام آباد آفتاب چیمہ نے چھٹیوں کے لئے درخواست دی تھی اور وہ چھٹیون پر ہیں۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔