ہنی سنگھ کے ساتھ کام کرنا پسند کروں گی بپاشا باسو

اگر میں نے ہنی سنگھ کے ساتھ کام کرنے سے انکار کیا تو میں بہت بڑی بے وقوف ہوں گی، بالی ووڈ اداکارہ


ویب ڈیسک September 03, 2014
ہر کوئی یو یو ہنی سنگھ کے ساتھ ڈانس کرنا چاہتا ہے، بپاشا۔ فوٹو: فائل

KARACHI: بالی ووڈ اداکارہ بپاشا باسو کا کہنا ہے کہ نوجوان گلوکار یو یو ہنی سنگھ ایک سحر انگیز شخصیت کے مالک ہیں اور ان کے ساتھ کام کرنا پسند کروں گی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بپا شا باسو کا کہنا تھا کہ نوجوان گلوکار یویو ہنی سنگھ ایک سحر انگیز شخصیت کے مالک ہیں، ان کے گانے عوام میں بہت مقبول ہیں، مجھے ان کے ساتھ کام کرنے کا موقع ملتا ہے تو میں ضرور کروں گی، اگر میں نے ہنی سنگھ کے ساتھ کام کرنے سے انکار کیا تو میں بہت بڑی بے وقوف ہوں گی، ہر کوئی ان کے ساتھ ڈانس کرنا چاہتا ہے۔

واضح رہے کہ یو یو ہنی سنگھ نے کچھ ہی عرصے میں بالی ووڈ میں اپنا نام بنا لیا ہے اور امیتابھ بچن سے لے کر شاہ رخ خان تک سب ان کے گانوں کی تعریف کرتے نظر آتے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں