یوم دفاع پاکستان روایتی جوش و خروش سے منایا گیا

سیاسی قائدین ، پاک فوج کے جوان اور افسران وطن کے دفاع کی خاطر جام شہادت نوش کرنے والوں قبروں پر فاتحہ خوانی کی گئی


News Agencies/Numainda Express September 06, 2014
بہادر افواج خطرات کا مقابلہ کرنے کے لیے ہمہ وقت تیار ہیں، صدر، وزیر اعظم کا پیغام۔ فوٹو: فائل

ملک بھر میں یوم دفاع پاکستان روایتی جوش وخروش سے منایا گیا۔

یوم دفاع پاکستان کی مناسبت سے وفاق اور صوبائی دارالحکومتوں میں خصوصی توپوں کی سلامی سے ہوا۔ مساجد اور دیگر مزاہب کی عبادت گاہوں میں ملک کی بقا، سلامتی اور استحکام کے لئے خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔ یوم دفاع پاکستان کے موقع پر مختلف گیریژنز اور کنٹونمنٹ میں خصوصی تقریبات کا انعقاد کیا گیا۔ پاک فوج کے جوان اور افسران وطن کے دفاع کی خاطر اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہدا کی قبروں پر فاتحہ خوانی کی گئی اور اس ملک کی آن، بان اور شان کے لئے ہر قسم کی قربانی سے دریغ نہ کرنے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔ اس کےعلاوہ سرکاری و نجی ریڈیو اور ٹی وی چینلز پر خصوصی پروگرام نشر بھی کئے گئے۔

کراچی میں یوم دفاع کے موقع پر بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کے مزار پر گارڈز کی تبدیلی کی پُروقار تقریب ہوئی جس میں پاکستان ایئرفورس رسالپور اکیڈمی کے دستے نے گارڈز کے فرائض سنبھالے۔ پاک فضائیہ کا دستہ 96 جوانوں پر مشتمل ہے جن میں 4 خواتین کیڈٹس بھی شامل ہیں۔ تقریب کے مہمان خصوصی ایئر وائس مارشل عاصم ظہیر تھے۔اِس موقع پر شاندار پریڈ کا مظاہرہ کیا گیا۔ ایئروائس مارشل نے پریڈ کا معائنہ کیا، جس کے بعد مزار قائد پر پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی بھی کی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |