ISTANBUL:
اپنی گلابی انگریزی کی وجہ سے عوام میں مقبول لالی ووڈ اداکارہ میرا نے بھی دل کی بات زبان پر لاتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان سے شادی کی خواہش کا اظہار کر دیا ہے۔
دبئی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اداکارہ کا کہنا تھا کہ نئے پاکستان میں کپتان خان کو ملک کا وزیراعظم دیکھنے کی خواہش ہے، اگر عمران خان نے مجھے شادی کی پیش کش کی ضرور قبول کروں گی۔ اداکارہ نے نہ صرف عمران خان سے شادی کی خواہش کا اظہار کیا بلکہ انھیں شادی کی شیروانی کے لئے ڈیزائنر کا نام بھی تجویز کر ڈالا۔
واضح رہے کہ اسلام آباد میں جاری تحریک انصاف کے جلسے کے دوران عمران خان نے اپنے خطاب میں کہا تھا وہ نیا پاکستان اس لئے بنانا چاہتے ہیں کہ تاکہ وہ جلدی سے شادی کر لیں۔