پاکستان اور چین کے درمیان فوجی تعاون کے معاہدے پر دستخط

دہشت گردی کیخلاف پاکستان کاکردارمثالی ہے ،ونوںافواج کے درمیان مختلف شعبوںمیںتعاون نئے عزم کے ساتھ جاری رہے گا


APP/Numainda Express September 26, 2012
دہشت گردی کیخلاف پاکستان کاکردارمثالی ہے ،ونوںافواج کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون نئے عزم کے ساتھ جاری رہے گا،چینی جنرل

پاکستان اور چین نے دوطرفہ فوجی تعاون کی دستاویز پر دستخط کردیے۔

دستخط چین کی پیپلزلبریشن آرمی کے ڈپٹی چیف آف جنرل اسٹاف ما ژائو تیان کی سربراہی میں اعلیٰ سطح کے فوجی وفد کے جوائنٹ اسٹاف ہیڈکوارٹرزچکلالہ کے دورے کے موقع پر کیے گئے۔ وفد نے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل خالد شمیم وائیں سے ملاقات بھی کی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میںدونوںمسلح افواج کے درمیان جاری باہمی تعاون سے متعلق معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔چینی فوجی وفد کا دورہ پاک ،چین دفاعی مذاکرات کے 9ویںدورکے آغاز کے موقع پر ہورہاہے۔

جنرل تیان نے دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی عوام اورافواج کے کردارکو سراہتے ہوئے کہاکہ دہشت گردی کے خلاف پاکستان کا کردار مثالی ہے اوردونوں ملکوںکی افواج کے درمیان مختلف شعبوں میںتعاون نئے عزم کے ساتھ جاری رہے گا۔ اس موقع پر فوجی تعاون سے متعلق ایک دستاویز پر دستخط کیے گئے۔دریں اثنا چینی جنرل نے آرمی چیف جنرل اشفاق پرویز کیانی سے بھی ملاقات کی اورپیشہ ورانہ امور پر تبادلہ خیال کیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

تشویشناک صورتحال

Dec 28, 2024 01:16 AM |

چاول کی برآمدات

Dec 28, 2024 01:12 AM |

ملتے جلتے خیالات

Dec 28, 2024 01:08 AM |