
انٹرنیشل کرکٹ کونسل کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق بائیو میکنیکل ٹیسٹ کے نتیجے میں غیر جانبدار ماہرین اس نتیجے پر پہنچے ہیں کہ ان کی جانب سے کرائی گئیں تمام گیندیں مروجہ قوانین پر پورا نہیں اترتیں اس لئے پاکستانی آف اسپنر پر نئے بالنگ ایکشن کی تصدیق تک بین الاقوامی کرکٹ کے دروازے بند رہیں گے۔ سعید اجمل پر پابندی کا اطلاق فوری طور پر ہوگا تاہم وہ اس پابندی کے خلاف 14 روز میں اپیل کا حق رکھتے ہیں۔
دوسری جانب سعید اجمل نے فیصل آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کے بولنگ ایکشن پر جو اعتراض سامنے آیا ہے وہ ان کے لئے مسئلہ نہیں ہے۔ وہ اس فیصلے کےخلاف اپیل کریں گے اور انہیں یقین ہے کہ وہ آئندہ کپ میں ٹیم کا حصہ ہوں گے۔
واضح رہے کہ سعید اجمل کا بالنگ ایکشن سری لنکا کے خلاف گال ٹیسٹ کے دوران چیلنج ہوا تھا اس سے قبل 2009 میں بھی ان کے بالنگ ایکشن پر سوال اٹھائے گئے تھے تاہم انہیں اس وقت کلئیر کردیا گیا تھا۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔