کراچی میں موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی میں 5 روز کی کمی کردی گئی

ڈبل سواری پر پابندی 11 سے 20 ستمبر تک لگائی گئی تھی جو پانچ روز کی کمی کے بعد اب 15 ستمبر تک نافذ رہے گی


ویب ڈیسک September 12, 2014
ڈبل سواری پر پابندی پولیس کی سفارش پر لگائی گئی تھی، فوٹو: فائل

WASHINGTON: سندھ حکومت نے کراچی میں موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پرعائد پابندی میں 5 روز کی کمی کردی ہے ۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق محکمہ داخلہ سندھ نے کراچی میں 10 روز کے لیے موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر عائد پابندی میں پانچ روز کی کمی کردی ہے۔ محکمہ داخلہ کے نوٹیفکیشن کے مطابق موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی محکمہ پولیس کی سفارش پر لگائی گئی تھی جسے 11 سے 20 ستمبر تک نافذ کیا گیا تھا تاہم اس کی مدت میں کمی کےبعد پابندی اب 15 ستمبر تک نافذ رہے گی۔

واضح رہے کہ کراچی میں فرقہ وارانہ ٹارگٹ کلنگ کے بعد شہر میں 10 روز کے لیے موٹرسائیکل پر پابندی عائد کی گئی تھی جس میں علامہ عباس کمیلی کے صاحبزادے مولانا اکبر علی اور جامعہ بنوریہ کے مہتمم مفتی نعیم کے داماد مولانا مسعود بیگ کو ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنایا گیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں