
اسلام آباد میں ڈی چوک پر دھرنے کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر طاہرالقادری نے کہا کہ نوازشریف یوکرین اور لیبیا کے وزیراعظم کی طرح استعفیٰ دے دیں کیونکہ ہزاروں لوگ 35 روز سے ان سے استعفیٰ مانگ رہے ہیں اور اگر نوازشریف نے استعفیٰ نہ دیا تو پھر لوگ انہیں نکال باہر کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت میں کوئی اپوزیشن نہیں ہے اور پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں بھی اپوزیشن بینچوں پر کوئی رکن دکھائی نہیں دیتا۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔